ڈربی شائر نے سری لنکن آل رائونڈر جیون مینڈس کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:43

ڈربی شائر نے سری لنکن آل رائونڈر جیون مینڈس کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈربی شائر نے آئندہ سیزن کیلئے سری لنکن آل رائونڈر جیون مینڈس کی خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت 33 سالہ آل رائونڈر مینڈس اپریل سے کلب کی نمائندگی شروع کریں گے اور جون میں مایہ ناز سپنر جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کی آمد تک کلب کے ساتھ رہیں گے۔ مینڈس کو 54 ون ڈے اور 16 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈربی شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ کم بارنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مینڈس میچ ونر پلیئر ہیں اسلئے ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔