جنوبی افریقہ اور سائوتھ آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ڈرا٬ لیوڈمین کی شاندار سنچری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:43

جنوبی افریقہ اور سائوتھ آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ڈرا٬ ..

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) جنوبی افریقہ اور سائوتھ آسٹریلیا الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ لیوڈمین 167 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دو روزہ ٹور میچ جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 489 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی تھی٬ ڈین ایلگر 117 اور فاف ڈوپلیسی 102 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے٬ میچ کے دوسرے اور آخری روز سائوتھ آسٹریلیا الیون کے بلے بازوں نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے حریف ٹیم کو بھرپور جواب دیا٬ سائوتھ آسٹریلیا نے دن ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 435 رنز بنائے تھے٬ لیوڈمین 167 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے٬ ثام رافیل 91 اور جیک ونٹر 63 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

کیشو نے 3 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :