وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی صورت حال کے باعث دورہ کرغزستان منسوخ کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی صورت حال کے باعث دورہ کرغزستان منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 2 نومبر کو کرغزستان جانا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورت حال کے باعث وزیراعظم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔واضح رہے کہ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ۔

متعلقہ عنوان :