اکادمی ادبیات میں 2 روزہ بک بازار شروع ہو گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز میں 2 روزہ بک بازار جمعہ سے شروع ہو گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد کے پبلشرز اور بک سیلر اس بازار میں اپنے اپنے سٹال لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بازار صبح 9 بجے سے 7 بجے تک کھلا رہے گا۔ یہ بک بازار ہفتہ میں 2 دن جاری رہے گا۔ بک بازار میں مختلف کتابیں رعایتی قیمتوں پر دی جائیں گی۔ پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے ذرائع نے بتایا کہ یہ بک بازار لگانے کا مقصد ملک میں کتب بینی کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔