اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی جانب سے جاں بحق اور معذور تارکین وطن پاکستانیوں کے خاندانوں میں 163.20 ملین کی امدادی رقوم کی تقسیم

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاں بحق اور معذور تارکین وطن پاکستانیوں کے خاندانوں میں 163.20 ملین کی امدادی رقوم تقسیم کیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق او پی ایف کی طرف سے مذکورہ خاندانوں میں یہ رقم شفاف انداز میں تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

او پی ایف کی مالی امدادی سکیم 1980-81ء کے دوران متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت متاثرہ خاندانوں میں ایک مرتبہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے٬ یہ امداد ان تارکین وطن پاکستانیوں کو فراہم کی جاتی ہے جو بیرون ملک ملازمت کے دوران کسی جسمانی معذوری کا شکار یا وفات پا گئے ہوں جس کا مقصد ان کے خاندانوں کے دکھ درد کو بانٹنا ہے۔

اس وقت او پی ایف کی طرف سے 4 لاکھ روپے کی مالی امداد مرحوم کے اہلخانہ کو اور تین لاکھ روپے کی امداد معذوری کا شکار تارکین وطن کے خاندان کو فراہم کی جاتی ہے۔ او پی ایف نے 30 جون 2016ء تک استفادہ کرنے والا 8 ہزار 92 خاندانوں میں 900.435 ملین روپے کی رقوم تقسیم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :