راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گاڑی کو تحویل میں لیکر ڈرائیورکو گرفتار کرلیا

ڈرائیور ٬ْ سکیورٹی سٹاف کو پولیس نے گرفتار کر کے نیو ٹائون تھانے منتقل کر دیا ہے ٬ْ شیخ رشید احمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گاڑی کو تحویل میں لیکر ڈرائیورکو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144کے نافذ کے بعد لال حویلی کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے اس دور ان پولیس نے شیخ رشید احمد کی گاڑی کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھاکہ کہ ان کے ڈرائیو ر معروف٬سیکیورٹی سٹاف اورصولح خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا٬میری گاڑی بھی تحویل میں ہے شیخ رشید کے سٹاف کو نیوٹائون تھانے منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :