’’آپ اندر نہیں جا سکتے ‘‘ پولیس نے نعیم الحق کو بنی گالہ داخل ہونے سے روک دیا

مجرم اعظم اور مجرم اعلیٰ کے چند دن رہ گئے ہیں اور 2نومبر کو اسلام آبا دمیں تاریخ ساز اجتماع ہو گا ٬ْ نعیم الحق

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو بنی گالہ میں داخلے سے روک دیا ۔ نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پولیس سے پوچھا کہ مجھے اندر جانے سے کیوں روکا جا رہا ہے جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ ہمیں احکامات ہیں ۔

(جاری ہے)

’’آپ اندر نہیں جا سکتے ‘‘۔نعیم الحق نے کہا کہ مجرم اعظم اور مجرم اعلیٰ کے چند دن رہ گئے ہیں اور 2نومبر کو اسلام آبا دمیں تاریخ ساز اجتماع ہو گا ٬ْحکومت بوکھلا چکی ہے ۔ وزیرا عظم کے کوہاٹ جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیرا عظم کوہاٹ میں جا کر سڑکوں کا اعلان کر رہے ہیں کیونکہ کمیشن سڑکیں بنانے سے ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :