اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) کو نئی بھرتیوں سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن کے سپرنٹنڈنٹس نے بھرتیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سول ایوی ایشن جونیئرز کو ترقی دینے کے بجائے نئی بھرتیاں کر رہی ہے۔ جسٹس نور الحق قریشی نے سپرنٹنڈنٹس کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا ہے۔