راولپنڈی ٬ْضلعی انتظامیہ نے شیخ رشید کی لال حویلی میں جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شیخ رشید کی لال حویلی میں جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی اور واضح کیا کہ حویلی یا اطراف میں جلسہ کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی تھی کہ وہ لال حویلی میں جلسہ کرناچاہتے ہیں لہٰذا اجازت دی جائے تاہم امن وامان کی مخدوش صورتحال کو بنیاد بناکرجلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔یادرہے کہ شیخ رشید احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دے رکھی تھی تاہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی ۔

متعلقہ عنوان :