وانا ٬تحریک انصاف یوتھ ونگ کا رستم بازارمیں پنجاب پولیس کیخلاف مظاہرہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:14

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) جنوبی وزیرستان وانا میں تحریک انصاف یوتھ ونگ وانا نے رستم بازارمیں پنجاب پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مین چوک میں مقررین نے اسلام اباد میں یوتھ کنونشن کے ورکروں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی٬ مقررین نے کہا ہے٬کہ ملک میں کسی کو موروثی بادشاہات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی٬ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ٬تحریک انصاف کے رہنماء عمران وزیرنے کہاکہ اب جہالت کا دور گزرچکا ہے٬ عوام حقوق حاصل کرنے کیلئے نکل پڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :