اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ 6مسافر وینیں بند کرکے ایکسپائرڈ سی این جی سیلنڈر ضبط کرلئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:14

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری غلام حسین کانہیو نے سیکریڑی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میرپورخاص سید شیراز علی شاہ٬ ڈی ایس پی سٹی خالد تگڑ٬ ڈی ایس پی اللہ رکھیو٬ ٹریفک پولیس سارجنٹ حفیظ آرائیں کے ہمراہ ٹول پلازہ میرپورخاص پر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ٬ سی این جی سیلنڈراور کرایہ چیک کئے ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے 23گاڑیاں چیک کیں جس میں سی9گاڑیوں پر 7300روپے جرمانہ کیا٬6وین بند کرکے انکے ایکسپائرڈ سی این جی سیلنڈر ضبط کئے گئے جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں سی14700روپے کرایہ مسافروں کو واپس دلایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :