سندھ ہائیکورٹ٬ سابق سیکرٹری ذوالفقار شہلوانی و دیگر افسران کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت4نومبر تک ملتوی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات کے سابق سیکرٹری ذوالفقار شہلوانی اور دیگر افسران کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت4نومبر تک کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوپر مشتمل دو رکنی بنچ نے محکمہ اطلاعات سندھ کے سابق سیکرٹری ذوالفقار شہلوانی اور دیگر افسران کی ضمانت سے متعلق دائردرخواست کی سماعت کی۔

عدالت میں نیب کی جانب سے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ اطلاعات کے سابق سیکرٹری اور دیگر افسران پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں٬ جبکہ ان ملزمان کے خلاف نیب انکوائری کررہا ہے۔ ملزمان عبوری ضمانتوں پر رہا ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانتیں مسترد کی جائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :