سی ٹی او کی ٹریفک افسران سے میٹنگ٬ غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون موثر بنانے کی ہدایت

ابتک بغیر نمبر پلیٹ74903اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ203536گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ‘ طیب حفیظ چیمہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ٬غیر نمونہ نمبر پلیٹ اوررنگدار شیشے والی گاڑیوںکی حوصلہ شکنی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے٬ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرغیر نمونہ نمبر پلیٹ203536جبکہ بغیر نمبر پلیٹ74903گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔

شہر کی سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بغیر نمبر پلیٹ٬ غیر نمونہ نمبر پلیٹ اوررنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔طیب حفیظ چیمہ نے اس سلسلے میں ایس پیز٬ ڈی ایس پیز سے خصوصی میٹنگ کی اور احکامات جاری کیئے ٬ میٹنگ میں موجود ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ ڈی ایس پیز خود دونوں شفٹوں کی ڈیوٹی چیک کریں اور بریفنگ بھی یقینی بنائیں گے جس علاقے میں غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی نظر آئی اس سیکٹر انچارج کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنی ڈیوٹی کے دوران مسلسل پٹرولنگ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کو موثر بنائیںگے اور اس سلسلے میں کارروائی کی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں گے۔انہوں نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میںکوئی سفارش یا دبائو قبول نہ کریں تاہم شہریوں سے شفقت اور نرمی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :