پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات موجودہ صورتحال کے باعث ملتوی کر دیئے گئے

�ر 30اکتوبر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹمز کے امتحانات ہونا تھے ٬ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے امتحانات موجودہ صورتحال کے باعث ملتوی کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام 29اور 30اکتوبر کو لاہور ٬ راولپنڈی ٬ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹمز کے امتحانات ہونا تھے تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :