انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کل ہونیوالا اجلاس ملتوی

پولیس افسران کی اسلام آباد میں مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا ٬ 5نومبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کل ( ہفتہ ) ہونیوالا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کل ( ہفتہ ) لاہور ہائیکورٹ میں ہونا تھا جس میں صوبے بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز اور آر پی اوز سمیت دیگر نے شرکت کرنا تھی تاہم پولیس افسران کی 2نومبر کے اسلام دھرنے کے اعلان کے باعث مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس اب 5نومبر کو ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :