گریٹر اقبال پارک کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا‘ علامہ اقبال کی سالگرہ کے موقع پرشہریوں کیلئے کھولا جائے گا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) مینار پاکستان اور شاہی قلعہ کے درمیان بننے والا گریٹر پارک تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی 60 تھری ڈی اور 90 ٹو ڈی نوزلز فوارے بھی نصب کر دئیے گئے ہیںجبکہ گریٹر اقبال پارک کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا اور علامہ اقبال کی سالگرہ کے موقع پرشہریوں کیلئے کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ ای)کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائے گئے ڈانسنگ فائوٹین گریٹر اقبال پارک میں لگا دئیے گئے ہیں جن میں 60 تھری ڈی اور 90 ٹوڈی نوزلز فواریں شامل ہیں591 بی ایم ایکس لائٹس اور 153 پمپس کیساتھ کام کرنے والے ان فواروں نے پارک کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے ہیںپی ایچ اے کے مطابق گریٹر اقبال پارک کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا اور علامہ اقبال کی سالگرہ کے موقع پرشہریوں کیلئے کھولا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :