ڈیری ایسوسی ایشن نے 2نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے 2نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی جانب سے منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ۔درخواست میں وفاقی حکومت٬ وزیرداخلہ٬ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت تحریک انصاف کے دو نومبر کے اسلام آباد کے احتجاج کو روکنے کے لئے کارکنوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی بھی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ حلیب فوڈ٬اینگرو فوڈ سمیت دیگر فوڈ کمپنیوں کی درجنوں گاڑیوں کو بھی حرا ست میں لے لیا گیا ہیجس سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہاہیاور ان گاڑیوں میں موجود دودھ اور کھانے پینے کی اشیا ضائع ہونے کا خطرہ ہے درخواست میں کہاگیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 8 کے تحت حکومت شہریوں کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہیلیکن فوڈپراڈکٹس کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوڈ پراڈکٹس کی حراست میں لی گئی گاڑیاں چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو انہیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :