مشفیق الرحیم ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی پلیئر بن گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:10

مشفیق الرحیم ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی ..

میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی٬ وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بنگلہ دیشی پلیئر بن گئے ہیں٬ اس سے قبل محمد اشرفل اور حبیب البشر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز محمداشرفل کو حاصل ہے جنہوں نے 61 ٹیسٹ کھیل رکھے ہیں۔ مشفق نے 2005ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی کیریئر کے پچاس میچز مکمل کئے۔

متعلقہ عنوان :