ایلسٹرکک بطور اوپنر 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:08

ایلسٹرکک بطور اوپنر 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ..

میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انگلش ٹیم کے قائد اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے٬ وہ بطور اوپنر 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں٬ کک نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 14 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

کک نے 2006ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے٬ انہوں نے اب تک 135 میچز کی 242 اننگز میں مجموعی طور پر 10629 رنز بنا رکھے ہیں۔

کک گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں بطور اوپنر 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے 12 رنز درکار تھے٬ کک بڑی اننگز کھیلنے میں تو ناکام رہے البتہ انہوں نے 14 رنز بنا کر بطور اوپنر دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ کک نے 29 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :