پندرہ رکنی لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:08

پندرہ رکنی لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پندرہ رکنی لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کا اعلان کر دیا گیا ۔رائزنگ اسٹارز ٹیم آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کی سڈنی تھنڈرز اور سکرز کا مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے چیئرمین فواد رانا کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ٹیم میں کپتان عثمان قادر ٬ سیف بدر ٬ محمد عرفان ٬ سکندر خان ٬ احتشام سلطان ٬ تبریز احمد ٬ سعد اللہ ٬ رافع احمد ٬ امیر حمزہ ٬ مجید راحد ٬ غلام ربانی ٬ مدثر ریاض ٬ یاسر جان ٬ احمد حسن اور محمد عمر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :