لاہور قلندرز اور آسٹریلیا کی سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں نومبر میں چار مقابلوں کی سہ فریقی سیریز کھیلیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:07

لاہور قلندرز اور آسٹریلیا کی سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں نومبر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان سپر لیگ کی لاہور قلندرز اور آسٹریلیا کی سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں نومبر میں چار مقابلوں کی سہ فریقی سیریز کھیلیں جو 20 دسمبر سے بگ بیش لیگ اور اگلے سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے لیے بہت اہم ہوگی۔سڈنی سکسرز٬ سڈنی تھنڈر اور لاہور قلندرز کے ذمہ داران کی باہمی مشاورت سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق ان مقابلوں میں اکیڈمی اور ڈیولپمنٹ کھلاڑی ہی حصہ لیں گے۔

رواں سال کے اوائل میں سڈنی تھنڈر اور لاہور قلندرز کے کوچ پیڈی اپٹن کی مدد سے یہ طے پایا تھا کہ دونوں ٹیمیں تنصیبات٬ کوچنگ عملے اور اکیڈمی کھلاڑیوں کا تبادلہ کریں گی۔ اب ان مقابلوں کا انعقاد اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کا پہلا مرحلہ ہے۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز کی شمولیت اس شہر کی دوسری ٹیم کی معاہدے میں آمد کا اعلان ہے۔یہ خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب بگ بیش لیگ کی دوسری ٹیم ملبورن اسٹارز نے ویلنگٹن کے ساتھ کھلاڑیوں کے تبادلے کے لیے شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔

سڈنی سکسر کے مینیجر ڈوم ریمنڈ کا کہنا ہے یہ سہہ فریقی سیریز ہمارے اکیڈمی کھلاڑیوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ بین الااقوامی سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے مقابل کھیل سکیں٬ اس انہیں بہت سیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :