تھرکول ایریا میں ڈیم کی تعمیر کیخلاف مکینوں کا احتجاج جاری

کوئلہ نکالنے والی نجی کمپنی زرعی اراضیوں کے معاوضے یا متبادل کے بنا ہی زبردستی ڈیم تعمیر کر رہی ہے٬ مظاہرین

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:07

اسلام کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) تھر کول ایریا میں گائوں کی اراضی پر ڈیم کی تعمیر کے خلاف علاقہ مکین کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیاہے٬ دن رات جاری ہونے والے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں٬ جن کا مطالبہ ہے کہ مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گائوں گورانو کے دیہاتیوں کا اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے٬ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہوں نی8 روز سے اسلام کوٹ پریس کلب کے سامنے دن رات دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوئلہ نکالنے والی نجی کمپنی زرعی اراضیوں کے معاوضے یا متبادل کے بنا ہی زبردستی ڈیم تعمیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 روز سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں ہے۔ دوسری جانب کوشش کے باوجود نجی کمپنی کے کسی ذمہ دار سے رابطہ نہیں ہو سکاہے۔

متعلقہ عنوان :