ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی ہدایات پر لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی ہدایات پر لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹائون محمد رضوان خان کو شکایات موصول ہوئیں تھیں جن پر سخت ایکشن لیا گیا۔ ڈپٹی میئر ارشد عبداللہ وہرہ اور میٹروپولیٹن کمشنر جمیل میندھرو کی جانب سے موصولہ ہدایات پر یوسی چیئرمین شہزادہ شہاب احمد کی شکایت پر سیکٹر 11۔

ای یونین کمیٹی18 کی حدود میں جگہ کو توڑ دیا گیا۔ جبکہ اسکی غیر قانونی لیز منسوخی کے لئے فوری کاروائی کردی گئی ہے۔ حق پرست ایم پی اے سیف الدین خالد کی ہدایت پر سیکٹر 10مارکیٹ پر غیر قانونی قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پی پی پی کے کراچی کے صدر نجمی عالم کی جانب سے بھی اس پرایکشن کے لئے کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ لینڈ گریبرز کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔

اس سلسلے میں رینجرز٬ انسداد تجاوزات ٬ ایس ایس پی انسداد تجاوزات کو مراسلے لکھ دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی میئر کے کراچی کو صاف اور تجاوزات سے پاک کرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ اسی طرح بھینسوں کے غیر قانونی باڑوں کے خلاف بھی انسداد تجاوزات اور اورنگی پروجیکٹ ملکر کام کرینگے۔ چائنا کٹنگ کی کوششوں میں ملوث افراد کی ایف آئی آر کٹوائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر حشام مظہر قریشی اور پروجیکٹ ملکر غیر قانونی کمرشل استعمال گھروں کے خلاف بھی کاروائی کرینگے۔ ریونیو میں اضافہ کے لئے نادہندہ اداروں کے خلاف سیل کرنے کی کاروائی بھی کی جائے گی۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ واٹس اپ نمبر 0307-2106494 یا فون نمبر 99215770پر فوری اطلاع دیں۔ مبین نامی لینڈ گریبرکی ایف آئی آر کٹ چکی ہے اس طرح کے فرد کے بارے میں فوری اطلاع دی جائے ۔ سرکاری زمینوں کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :