پہلے دھرنے سے بھی سکول اور کالج بند رہے جس وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا ضیاع ہوا٬بچوںکی پڑھائی ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے٬تعلیمی اداروں سمیت کسی بھی ادارے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے

وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کی سکول میں اساتذہ و طلبا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے دھرنے سے بھی سکول اور کالج بند رہے٬جس وجہ سے بچوں کی پڑھائی کا ضیاع ہوا٬بچوںکی پڑھائی ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے٬تعلیمی اداروں سمیت کسی بھی ادارے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے سکول میں اساتذہ و طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دھرنے سے سکول بند رہے٬بچوںکی پڑھائی کا ضیاع ہوا٬اسلام آباد کے سکولوں کو اس مرتبہ بند نہیں ہونے دیا جائیگا٬بچوں کی پڑھائی ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے٬تعلیم سمیت تمام اداروںکو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے٬محنت اور لگن سے پڑھائی جاری رکھیں٬طلباء بغیر کسی پریشانی کے اپنے سکولوں کو جائیں اور اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کے بعد تاجر٬اساتذہ اور طلباء کو تحفظات ہیں٬شہر بند کرنے کی صورت میں مریض ہسپتالوں کو نہیں پہنچ سکیں گے٬صرف پمز ہسپتال میں ہر روز بڑی تعداد میں ایمرجنسی میں مریضوں کا لایا جاتاہے٬تعلیم سمیت تمام اداروںکو یقین دلاتا ہوں کے اسلام آباد کو قطعی بند نہیں ہونے دیں گے۔(خ م)