ڈر ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے٬ خورشید شاہ

عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے٬ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا٬ ہمیں دوبارہ اپنا سفر صفر سے شروع کرنا پڑے گا٬قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 15:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا اور ہمیں دوبارہ اپنا سفر صفر سے شروع کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت سے پہلے ہی کہا تھا کہ احتیاط کی ضرورت ہے اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا بھی تھا کہ کہیں یہ معاملہ تشدد میں تبدیل نہ ہوجائے کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا٬خوف آتا ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے اور ہمیں دوبارہ زیرو سے شروع ہوناپڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظر آرہا تھا کہ اس طرح کا ماحول ضرور پیدا ہوگا تاہم بچوں اور خواتین پر تشدد نہیں ہونا چاہیئے٬ عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہر سیاست دان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے جب کہ لال حویلی شیخ رشید کی پراپرٹی ہے اور کوئی بھی کسی کی زای ملکیت خالی نہیں کراسکتا۔