شیخ رشید نے ہر صورت لال حویلی پہنچنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر صورت لال حویلی پہنچیں گے جہاں وہ جلسہ کریں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کارکنان کو بھی ہر صورت لال حویلی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے مری روڈ کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ کمیٹی چوک پر پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج بھی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :