6ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ملائیشیا میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جونیئر ہاکی ٹیم لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کوالالمپور میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ہاکی اکیڈمی جوہر ٹاون سے ایئر پورٹ روانہ ہوئی۔قومی جونیئر ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی٬ ایئرپورٹ روانگی سے قبل ٹیم کے کوچ عرفان سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :