عمران خان کو اسلام آباد سے روالپنڈی آنے سے روکنے کے لیے ڈی سی او راولپنڈی کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ
میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:33
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد سے روالپنڈی آنے سے روکنے کے لیے ڈی سی او راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شیخ رشید کی ریلی میں شرکت کرنے سے روکیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے اس ریلی میں شرکت امن و امان میں خلل پیدا کرنے کا باعث ہو سکتی ہے۔
نمازِ جمعہ کے بعد لال حویلی سے شروع ہونے والے اس جلوس نے فیض آباد پر اختتام پذیر ہونا ہے اور اس ریلی کو دو نومبر کو تحریکِ انصاف کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی کال کی ریہرسل قرار دیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انتظامیہ نے جلوس اور امن و امان کے مدنظر راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس کو بھی تا حکم ثانی بند کر دیا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے پہلے ہی شہر میں دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جس کے تحت پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع کے علاوہ لاو¿ڈسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انھیں بلاجواز گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔عدالت نے درخواست گزار سے تحریری یقینی دہانی بھی کروائی کہ وہ عدالت کے گذشتہ روز کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے جس پر پی ٹی آئی نے یقین دہانی کر دی ہے۔عدالت نے اب تک گرفتار کیے جانے والے افراد کی فہرست بھی 31 اکتوبر کو طلب کی ہے۔واضح رہے تحریکِ انصاف نے جمعرات کو یوتھ کنونشن سے حراست میں لیے جانے والے اپنے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے۔گرفتار کیے جانے والے کارکنوں میں سے 37 کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.