پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ٬ْ میٹرو انتظامیہ کے مطابق نئے احکامات ملنے پر ہی میٹرو سروس بحال ہوگی یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد بند کر نے کااعلان کر رکھا ہے تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ۔