اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں سے شاک گنیں برآمد کرلیں

گنیں 5 ہزار واٹ کا الیکٹرک شاک دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کے لیے بے ہوش کرسکتی ہیں ٬ْرپورٹ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں سے شاک گنیں برآمد کرلیں٬ یہ گنیں 5 ہزار واٹ کا الیکٹرک شاک دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کے لیے بے ہوش کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شاک گنیں حسن ابدال سے بنی گالہ آنے والے 6 میں سے 2 کارکنوں سے برآمد کی گئیں٬ ذرائع کے مطابق دونوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی کہ شاک گنیں کس مقصد کے لیے لائی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق شاک گنیں فل چارج ہیں اور ان کے ذریعے فوری ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ کا جھٹکا دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کیلئے بیہوش کیا جاسکتا ہے٬ پاکٹ سائزشاک گنیں 5 ہزار واٹ کا شاک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :