راولپنڈی کی انتظامیہ نے شیخ رشید کی سیاست کا مرکز اور رہائش گاہ لال حویلی کے اطراف کا علاقہ سیل کردیا

تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کیلئے پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری بنی گالہ کے اطراف تعینات

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کی انتظامیہ نے شیخ رشید کی سیاست کا مرکز اور رہائش گاہ لال حویلی کے اطراف کا علاقہ سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انتظامیہ نے شیخ رشید کی سیاست کا مرکز اور رہائش گاہ لال حویلی کے اطراف کا علاقہ سیل کردیاجمعہ کی صبح سڑکوں پر کنٹینرلگا دیئے گئے جس سے عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہایاد رہے کہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کو لال حویلی میں عمران خان کو جلسے سے خطاب کی دعوت دی تھی تاہم راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی جس کے بعد پانچ یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ۔

دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کے لیے پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو بھی تعینات کیا ہے۔ایف سی کو رات گئے بنی گالہ کے اطراف مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ادھر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ کی رہائش گاہ بنی گالہ کے راستے کو کنکریٹ کے بلاک لگا کر بند کیا گیا۔ذرائع کے مطابق باہر سے آنے والوں کو بنی گالہ میں جانے کی اجازت نہیں جارہی تاہم بنی گالہ کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی

متعلقہ عنوان :