عمران خان غیر قانونی طریقے سے اسلام آباد کو یرغمال بنا نا چاہتے ہیں ٬ْ کسی کو غیر قانونی کام نہیںکر نے دینگے ٬ْ احسن اقبال
2018ء کے انتخابات سے قبل ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے ٬ْوفاقی وزیر کا انٹرویو
جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:25
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک میں جلسے جلوس کرتی آئی ہے جس میں حکومت نے انہیں بالکل بھی نہیں روکا بلکہ انہیں سیکیورٹی بھی فراہم کی تاہم اب ان کی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کر دینے کی کال مناسب نہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے٬ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہمارے دشمن کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں جو اسے ایک غیر محفوظ ملک ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے اور ایسے میں عمران خان کی اسلام آباد کو بند کرنے کی کال خدانخواستہ ایک ایسی روایت ڈال دے گی کہ ہر کوئی ایک جتھے کی شکل میں دارالحکومت پر دھا وا بول دے گا جو درست عمل نہیں اور ایسی روایت سے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیا امیج جائے گا٬ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی دو نومبر کو جو کرنے جا رہی ہے اس کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ لوگ طاقت کے بل بوتے پر دارالحکومت اسلام آباد کو یرغمال بنانے آ رہے ہیں٬ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن میں خواتین پر تشدد نہیں ہوا اور ٹی وی مناظر میں بھی یہی دکھایا گیا ہے٬ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی اور احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے جس کا ثبوت عوام نے انہیں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان اور ضمنی انتخابات میں مسترد کر کے دیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا بھرپور اظہار کیا٬ پاکستان روز بروز ترقی کر رہا ہے جس کی معیشت بھی روز بروز مستحکم ہوتی جا رہی ہے٬پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے تونائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ 2018ء کے انتخابات سے قبل ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے٬ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے جس میں ایران سمیت سعودی عرب٬ افغانستان اور دیگر اہم ممالک بھی شامل ہونا چاہتے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی حکومت کی پالیسیاں درست اور موثر ہیں جن کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے اور وہ یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں٬ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے شیخ رشید سے مل کر ایک منصوبہ بنایا ہے جس کا مطلب ہے کہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے اسی وجہ سے یہ لوگ ایسا کر رہے ہیں اور ملک میں افراتفری پھیلانا چا ہتے ہیں٬ عمران خان کو 2018ء کے انتخابات مین بھی ماضی کی طرح عوامی عدالت سے ناکامی ہی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے اور متعدد اہم فلاحی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے٬ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتوں سمیت اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے جو نہیں ہو سکتا٬ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پرامن جلسے جلوس سے نہ تو پہلے روکا گیا اور نہ ہی اب روکا جائے گا لیکن اگر یہ لوگ کوئی غیر قانونی کام کرتے ہیں اور دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر حکومت اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.