ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی بارہویں خاتون بھی سامنے آگئیں

سابق مس فن لینڈنے ٹرمپ پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:23

ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی بارہویں خاتون بھی سامنے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی بارہویں خاتون بھی سامنے آگئیں٬ سابق مس فن لینڈنینی لاکس ہنون نے ٹرمپ پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پرجنسی حملے کا الزام لگانے والی بارہویں خاتون بھی سامنے آگئی ہیں۔٬نینی نے 2006میں مس فن لینڈ کا تاج سر پر سجایا۔نینی کا کہنا ہے کہ جولائی دوہزار چھ ہی میں نیویارک میں ایک انٹرویو سے پہلے تصویر کھنچواتے ہوئے ٹرمپ نے ان سے بدتمیزی کی ۔

متعلقہ عنوان :