شیخ رشید کی گرفتاری ، پولیس نے آئی ٹی ماہرین سے مدد طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے پولیس نے آئی ٹی ماہرین سے مدد طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن شیخ رشید اپنا موبائل نمبر بار بار تبدیل کر رہے ہیں۔ پولیس نے شیخ رشید کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید پولیس کو چمکا دے کر نکل گئے تھے۔ لیکن پولیس نے شیخ رشید کے سکیورٹی اسٹاف اور ان کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :