لال حویلی شیخ رشید کی ہے ، کوئی کسی کی ملکیت خالی نہیں کروا سکتا۔ خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے۔ کسی کی ذاتی ملکیت کو خالی نہیں کروایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے حکومتی رہنماؤں سے احتیاط کے لیے کہا تھا۔ ایسا نہ ہو کہ یہ معاملہ تشدد ہو جائے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مجھے خوف آتا ہے کہ تشدد کی وجہ سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑ جائے اور ایسا نہ ہو کہ کہیں ہمیں دوبارہ زیرو سے شروع کرنا پڑ جائے۔