Live Updates

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری ، پی ٹی‌آئی وکلا کا شہریوں اور بچوں‌پر تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:23

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری ، پی ٹی‌آئی وکلا کا شہریوں اور بچوں‌پر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے رد عمل میں پی ٹی آئی کے وکلا نے مال روڈ پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلا مال روڈ پر ٹائر جلا کر کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

احتجاج میں مشتعل ہوئے پی ٹی آئی کے سینئیر وکیل شاہد نسیم گوندل نے حکومت کا غصہ شہریوں اور بچوں پر نکالنا شروع کر دیا ہے۔ مال روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے شاہد نسیم گوندل نے موٹر سائیکل سوار شہری اور اس کے بچوں پر تھپڑوں کی بارش کی۔ ذرائع کے مطابق شاہد نسیم نے تلخ کلامی کے بعد موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ مارا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات