فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے فنکاروں کی رجسٹریشن کامرحلہ مکمل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:24

شیخوپورہ۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے فلم٬ ٹیلی وژن٬ سٹیج ٬ موسیقی٬ مجسمہ سازی٬ مصوری٬ خطاطی٬ کوریو گرافی٬ داستان گوئی اور ان جیسے دیگر شعبہ جات سے وابستہ فنکاروں کے رجسٹریشن فارم متعلقہ اداروں کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔