جمی مرے اور برونو سواریز ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:23

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سکاٹش ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے گلرمو ڈران اور انکے پائولش جوڑی دار ماریز کو ہرا کر ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آسٹریا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹرفائنل سکاٹش ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے گلرمو ڈران اور انکے پائولش جوڑی دار ماریز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :