اینڈی مرے٬ جان اسنر اور ڈیوڈ فیرر ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:23

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اینڈی مرے٬ امریکن جان اسنر اور سپین کے ڈیوڈ فیرر پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنلز میں انگلینڈ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جائلز سیمون کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں امریکن پلیئر جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سپینش پلیئر فیلی سیانولوپز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6٬ 3-6 اور 7-6 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی جبکہ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے جائو سوسا کو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے کا مقابلہ امریکن جان اسنر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :