حکومت ہوش کے ناخن لے ٬ جمہوری روایات کو کسی صورت پامال نہ کرے‘ہائیکورٹ بار

پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن پر پولیس گردی ٬حکومتی تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں‘ رانا ضیاء الرحمن و دیگر کا بیان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنرانا ضیاء عبدالرحمن ٬ نائب صدر سردار طاہر شہباز خان ٬سیکرٹری محمد انس غازی اور فنانس سیکرٹری سید اسد بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے پرامن یوتھ کنونشن پر پولیس گردی اور حکومتی تشدد کی پرزور مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرکاء کسی قسم کا احتجاج نہ کررہے تھے پھر بھی نہتے شرکاء بشمول عورتوں پر وحشیانہ اور ذلت آمیز تشدد کیا گیا حالانکہ آئین پاکستان کی رو سے پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھی تشدد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایات کو کسی صورت پامال نہ کرے۔ وکلاء برادری نے بے پناہ قربانیوں کے بعد آمریت کامقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھانے کی کوشش میں اپنا کلیدی رول ادا کرنے میں سرگرداں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی وکلاء برادری جمہوریت کے لبادے میں ملبوس آمریت کوکسی صورت برداشت نہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :