اپوزیشن کو غم ہے ترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہو جائیگی ٬ْوزیر اعظم

میں خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ (ن)کی ہوگی ٬ْ سی پیک بنائینگے ٬ْ انشاء اللہ 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی ٬ْکے پی کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ٬ْ ہم تبدیلی لیکر آئینگے ٬ْصوبے میں کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں نہ آتے ٬ْنواز شریف کا جلسے سے خطاب 9 ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی٬ جدید ہسپتال٬ ہیلتھ انشورنس سکیم ٬ْ کوہاٹ یونیورسٹی کا ویمن کیمپس اور پنڈی سے کوہاٹ ریل کار سروس شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو غم ہے ترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہو جائیگی ٬ْ2018میں خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ (ن)کی ہوگی ٬ْ سی پیک بنائینگے ٬ْ انشاء اللہ 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی ٬ْکے پی کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ٬ْ ہم تبدیلی لیکر آئینگے ٬ْصوبے میں کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں نہ آتے۔

جمعہ کو کوہاٹ میں 3 ارب 90 کروڑ روپے کے گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کے دور ان وزیراعظم نواز شریف نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اور آپ کے جذبے کو دیکھ کر آج میرا دل باغ باغ ہو گیا ہے٬ عوام کا جوش و خروش قابل فخر ہے٬ اتنی بڑی تعداد میں عوام کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

میرے بھائی عباس آفریدی کی بڑے عرصہ سے خواہش تھی کہ میں کوہاٹ کا دورہ کروں٬ یہ میرے بڑے اچھے ساتھی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عباس آفریدی نے مجھے کوہاٹ کے دورہ کے لئے کہا تو میں نے جواب دیا کہ کوہاٹ میرا اپنا شہر ہے٬ مجھے کوہاٹ کے عوام سے بہت محبت ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ جب میں کوہاٹ جائوں تو خالی ہاتھ نہ جائوں٬ کوہاٹ کے عوام کے لئے کچھ تحفہ لے کر جائوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آج کوہاٹ کے عوام کے لئے ایک تحفہ لے کر آئے ہیں اور یہ تحفہ ان پر کوئی احسان نہیں٬ یہ میرا فرض اور آپ کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر آج اس صوبہ کے اندر کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ مسلم لیگ (ن) میں نہ آئے ہوتے٬ یہاں کیا ترقی ہو رہی ہے وہ مجھ سے بہتر آپ جانتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ آج پاکستان بھر میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے اور ترقی کی رفتار بھی بہت تیز ہے ٬ْ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت اے ڈی بی کے سربراہان نے پاکستان کی ترقی کو سراہاہے لہذا اسی وجہ سے اپوزیشن کو یہ غم ہے کہ اگرترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک بنائیں گے اور لوڈشیڈنگ ختم کریں گے٬ 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ٬ْ2013 میں دہشت گردی ملک بھر میں پھیلی ہوئی تھی لیکن آج دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ کوہاٹ کے لوگوں کا جذبہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا٬ میں نے سوچاکہ کوہاٹ والوں کیلئے تحفہ لیکر جاؤں اور یہ تحفہ کوہاٹ کے لوگوں پر کوئی احسان نہیں ہے ٬ْیہاں جو ترقی ہورہی ہے وہ آپ لوگ مجھ سے بہتر جانتے ہیں ٬ْ میں سمجھتا ہوں کہ کے پی کے کو تبدیل ہونا چاہیے اور وہ تبدیلی ہم لیکر آئیں گے انہوںنے کہاکہ کوہاٹ میں گیس منصوبہ شروع ہورہا ہے جس پر تقریباً 3.9ارب روپے لاگت آئے گی آج سے پہلے کسی نے کبھی بھی کوہاٹ کو گیس دینے کی بات نہیں کی تاہم یہ چار سو کروڑ کوہاٹ کی ماؤں ٬ بہنوں بزرگوں پر قربان ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس صوبے میں اگر کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں نہ آتے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے٬ اسے پورا کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج آپ کے سامنے میں نے کوہاٹ کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا ہے٬ 3.9 ارب روپے کی لاگت سے کوہاٹ کو سوئی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ چھوٹا منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کوہاٹ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ والوں کے لئے ایسا کبھی کسی نے سوچا تھا٬ کس نے آج تک کوہاٹ کو گیس دینے کی بات کی ہی ٬ ہم بات کرنے نہیں آئے یہ منصوبہ شروع کرنے آئے ہیں٬ آج اس کا افتتاح کیا جا رہا ہے آج کوہاٹ کیلئے ایک تاریخی دن ہے اور آج الحمدالله صرف کوہاٹ بلکہ خوشحال گڑھ٬ استر زئی٬ شیر کوٹ٬ علی زئی٬ نصرت خیل٬ ڈوڈہ اور لکی کو بھی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

اس پر تین ارب 90 کروڑ روپے یعنی تقریباً 400 کروڑ روپے خرچہ آئے گا٬ یہ 400 کروڑ میرے کوہاٹ کے جوانوں٬ بزرگوں٬ بہنوں٬ مائوں پر قربان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 400 کروڑ کی کوئی حیثیت نہیں٬ نواز شریف کی جان بھی آپ پر قربان ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوہاٹ کو براستہ جنڈ٬ پنڈی گھیب ایک خوبصورت ہائی وے کے ذریعے موٹر وے سے ملایا جائے گا جس سے آپ اسلام آباد کے نزدیک آ جائیں گے اور بہت مختصر سفر کر کے آپ اسلام آباد پہنچیں گے۔

چیئرمین این ایچ اے یہاں موجود ہیں جن کو آرڈرز دے دیئے گئے ہیں اور اس کی تعمیر کا کام شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہائی وے کی تعمیر سے آپ اسلام آباد اور پشاور سے نزدیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ سے کرک ٬ کرک سے سرائے گھمبیلہ نیشنل ہائی وے کو دگنا چوڑا کیا جائیگا اور یہ آگے جا کر موٹر وے سے ملے گی۔ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے لئے ایک بہترین اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں اور انشاء آلله آپ کو اور آپ کے بچوں کو یا کسی بھی بیمار کو کوہاٹ سے اسلام آباد یا پشاور علاج معالجہ کے لئے نہیں جانا پڑے گا٬ یہیں علاج ہوگا٬ کراچی اور لاہور نہیں جانا پڑے گا٬ کوہاٹ کے ہسپتال میں ہی تمام امراض کا علاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے غریب اور مستحق عوام کے لئے مفت علاج کا ایک منصوبہ لے کر آ رہے ہیں٬ مفت علاج ان کے لئے ہوگا جو اپنا علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے اور علاج کے لئے انہیں ادھار لینا اور جائیدادیں تک بیچنا پڑ جاتی ہیں۔

ان کو ہم مفت علاج فراہم کریں گے اور کسی کو اپنا مکان جائیداد نہیں بیچنا پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر خواتین کے لئے کوہاٹ یونیورسٹی کے ویمن کیمپس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے کوہاٹ ریل کار سروس شروع کی جائے گی٬ ابتداء میں اس کو تجرباتی بنیاد پر شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ضلع کونسل کوہاٹ کے لئے 20 کروڑ روپے اور تحصیل کونسل کوہاٹ کے لئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا تاکہ کوہاٹ کے عوام کے لئے خوشحالی کے منصوبے شروع کئے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر سڑکیں٬ موٹر ویز اور ہائی ویز بن رہے ہیں٬ آج اس کا آغاز کوہاٹ سے کر دیا گیا ہے ٬ْانہوں نے کہا کہ پاکستان الله کے فضل و کرم سے ایک ترقی یافتہ ملک بننے جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے عوام سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ پاکستان میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے ٬ْجب 2013ء میں ہماری حکومت آئی تھی تو دہشت گردی ملک بھر میں پھیلی ہوئی تھی ٬ْآج دہشت گردی ختم ہو رہی ہے٬ دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ٬ْوزیراعظم نے پولیس٬ فوج اور انتظامیہ کے افسروں اور جوانوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قربانیاں دے کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شمالی وزیرستان کے تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٬ْان کی دوبارہ آباد کاری کیلئے حکومت نے انتظامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہیں ٬ْمجھے یقین ہے کہ انشاء الله پاکستان عنقریب الله کے فضل و کرم سے دنیا کا بہترین اور خوشحال ملک بنے گا ٬ْآج ملک اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور معیشت بہتر ہو رہی ہے اور یہ دعوے ہم نہیں کر رہے بلکہ پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے۔

چند دن پہلے آئی ایم ایف٬ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سربراہان آئے٬ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کی یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ منصوبے مکمل ہوں گے تو وہ ان کے افتتاح کے لئے دوبارہ کوہاٹ آئیں گے اور ان منصوبوں کی تکمیل پر کوہاٹ کے عوام کو مبارکباد دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا٬ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی٬ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ٬ سابق وفاقی وزیر اور علاقے کی ممتاز شخصیت عباس آفریدی کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور معززین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔