Live Updates

عمران خان کو ہر صورت راولپنڈی جانے سے روکا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے آئی جی پولیس کو ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:14

عمران خان کو ہر صورت راولپنڈی جانے سے روکا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے آئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : ڈپٹی کمشنر پولیس نے آئی جی پولیس کو ہدایت کر دی ہے کہ عمران خان کو ہر صورت راولپنڈی جانے سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کو روکنے کی ہدایت ڈی سی او راولپنڈی کے خط کے بعد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ہدایت کے پیش نظر مری روڈ سے بنی گالہ جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس راستے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور عاقب اللہ کو بنی گالہ جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مری روڈ چاندنی چوک سے بند کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق چاندنی چوک فلائی اوور کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیےبند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری مری روڈاوراطراف میں پہنچ گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :