ڈومینیکا کیبلکوا اور اینجلیق کربر ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:02

ڈومینیکا کیبلکوا اور اینجلیق کربر ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز سیمی ..

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر اور ڈومینیکا کیبلکوا اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سنگاپور میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں اینجلیق کربر ٬ ڈومینیکا کیبلکوا٬ سیبلکووا اور کزنٹسوا نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

جرمن پلیئر کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن پلیئر میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا٬ ایک اور میچ میں سلواکین پلیئر سیبلکووا نے رومانیہ کی سیموناہالپ کو 6-3٬ 7-6 اور سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہالپ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ روس کی سوتیلانا کزنٹسوا بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں٬ ایک اور میچ میں ڈومینیکا کیبلکوا نے سیمونا ہالیپ کو 6-3 اور 7-6(7-5) سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔