بیجنگ اور لندن اولمپکس گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنے والے مزید 9 ایتھلیٹس پر پابندی عائد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:02

لوزانے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2008ء بیجنگ اور 2012ء لندن اولمپکس گیمز کے نمونوں کی دوبارہ جانچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا کرنے والے مزید نو ایتھلیٹس پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2008ء میں منعقدہ بیجنگ اور 2012ء میں منعقدہ لندن اولمپکس گیمز نمونوں کی دوباہ جانچ پڑتال کے بعد مزید نو ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن کا تعلق آذربائیجان٬ بیلارس٬ کیوبا٬ قزاخستان٬ روس٬ سپین٬ ازبکستان اور یوکرین سے ہے۔