وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پی ایس ڈی پی کے تحت کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7 ارب 25 کروڑ روپے جاری کر دیئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 7 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 25 ارب 75 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 16 میگاواٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ نلتر کے لئے 4 ارب 50 کروڑ٬ میرپور میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے ایک کروڑ٬ نوسری٬ لوسا بائی پاس روڈ کے لئے 6 کروڑ روپے٬ میرپور میڈیکل کالج کے لئے 4 کروڑ روپے٬ میرپور ۔ اسلام گڑھ پر پل کی تعمیر کے لئے 14 کروڑ روپے٬ اے جے کے بلاک کے لئے 2 ارب 30 کروڑ روپے سمیت مختلف منصوبوں کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔