کابینہ ڈویژن اور ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10 کروڑ 28 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی٬ ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2016-17ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن اور ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 10 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں ان دونوں ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے پانچ ارب 6 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 6 ایوی ایشن سکوارڈرن کے لئے 90 لاکھ روپے٬ کابینہ ڈویژن کے ای گورننس کے لئے 70 لاکھ روپے٬ 6 ایوی ایشن کی اپ گریڈیشن کے لئے پانچ کروڑ روپے٬ نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے لئے 68 لاکھ روپے٬ پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے لئے 81 لاکھ روپے٬ کراچی میں موسمیاتی ریڈار کے لئے 13 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔