آسٹریلیا نے سائوتھ افریقہ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لئی12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) آسٹریلیا نے سائوتھ افریقہ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لئی12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے پرتھ ٬ْ دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے ہوبارٹ میں کھیلا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ان ٹیسٹ میچوں کیلئے آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔عثمان خواجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ٬ْ مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں ٬ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ٬ ڈیوڈ وارنر٬ جوش ہیزل ووڈ٬ نیتھن لیان٬ میچل مارش٬ شون مارش٬ جوئے مینی٬ پیٹر نیول اور ایڈم ووجز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :