سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 نومبر تک کھیلا جائے گا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل ہفتہ سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم کو ریگولر کپتان اینجلومیتھیوز اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی٬ْ دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ میتھیوز کی عدم موجودگی میں جادوگر سپنر رنگناہیراتھ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے اور وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے سری لنکن بائولر بن جائیں گے۔ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :