بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل ہفتہ کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمون کے درمیان ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر ہے ٬ْ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی٬ دوسرے میچ میں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 رنز سے ہرا دیا٬ تیسرے میچ میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی٬ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھارت کو 19 رنز سے ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

متعلقہ عنوان :