عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی فٹنس مسائل کے باعث رواں فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی فٹنس مسائل کے باعث رواں فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق 34سالہ ملائیشین پلیئر نے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میں چائنیزتائپے کے پلیئر سو جن ہائو سے مقابلہ کرنا تھا تاہم ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے لی چانگ وائی ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ لی گزشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن کے درمیان انجری کا شکار ہوئے تھے اور توقع تھی کہ وہ فرنچ اوپن میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے تاہم وہ تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے اسلئے انہوں نے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔